the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
انتخاب کیلئے 2 مارچ کو اسکریننگ ٹسٹ ۔ درخواست فارمس دستیاب
حیدرآباد ۔ 18 فروری (اعتماد نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے 100 اقلیتی امیدواروں کا انتخاب کرکے انہیں سیول سرویسس میں داخلہ کو یقینی بنانے کے اقدامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ محکمہ اقلیتی بہبود نے اس سلسلہ میں کوچنگ معیاری تربیتی اداروں کے حوالے کرنے ٹنڈرس جاری کردئیے ہیں۔ اقلیتی امیدواروں کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 فروری مقرر کی گئی ہے جب کہ امیدواروں کے انتخاب کے لئے اسکریننگ ٹسٹ 2 مارچ کو 11 تا ایک بجے دن منعقد ہوگا۔ جناب شیخ محمد اقبال آئی پی ایس کمشنر اقلیتی بہبود اور ڈاکٹر ایس اے شکور نائب صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی مالیتی کارپوریش نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ تمام اقلیتی اہل امیدوار درخواست داخل کرسکتے ہیں جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے کم ہو۔ 75 فیصد نشانات ٹسٹ کے ذریعہ اور 25 فیصد نشانات ڈگری میں کامیابی کے نشانات کے ذریعہ دیئے جائیں گے۔ 33 فیصد خاتون امیدواروں اور 3 فیصد معذوروں کے لئے تحفظات رکھے گئے ہیں۔ درخواست فارمس



حیدرآباد کے علاوہ میدک ، ورنگل ، محبوب نگر ، کریم نگر ، نظام آباد ، کرنول ، گنٹور ، وشاکھاپٹنم اور کڑپہ میں دستیاب ہیں۔ سی ای ڈی ایم او یو کی ویب سائیٹ www.cedmou.ap.nic.in سے فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ کمشنر اقلیتی بہبود نے بتایا کہ سیول سرویسس کی کوچنگ اقلیتی امیدواروں کو سی ای ڈی ایم کے ذریعہ دی جارہی تھی تاہم کامیابی کا فیصد بہت کم تھا چونکہ سی ای ڈی ایم میں معیاری فیکلٹی اور لائبریری دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے سیول سرویسس میں اقلیتی امیدواروں کے داخلوں میں مشکلات ہورہی تھیں۔ اس لئے معیاری تربیتی اداروں کو ٹنڈرس کے ذریعہ 100 اقلیتی امیدوار حوالے کئے جارہے ہیں تاکہ آئی اے ایس ، آئی پی ایس کے عہدوں پر زیادہ سے زیادہ اقلیتی امیدوار فائز ہوسکیں۔ سی ای ڈی ایم کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس اے شکور نے بتایا کہ ایس سی ، بی سی اسٹڈی سرکلس کی طرز پر اقلیتوں کے لئے بھی 3 اسٹڈی سرکلس حیدرآباد ، کڑپہ اور چتور میں قائم کرنے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔ حیدرآباد کا سنٹر اندرون 15 دن قائم کردیا جائے گا جہاں پر سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے داخلے کے لئے مکمل تربیت اور رہنمائی کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.